Skip to main content
خود سری مستعار کیا لینی
آگہی مستعار کیا لینی
چاند سورج کے در کا سائل ہے
روشنی مستعار کیا لینی
زندگی تو ہے موت کی اترن
زندگی مستعار کیا لینی
جس کی خاطر کوئی تقاضا کرے
وہ خوشی مستعار کیا لینی
خود لبوں سے جو نوچ دی عاشی
وہ ہنسی مستعار کیا لینی
Comments
Post a Comment